- اتحادی جماعتوں کا 2023 تک حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ
- وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا کامیاب بولر بننا چاہتا تھا، ڈیرن گف
- وزیرخارجہ امریکا پہنچ گئے، امریکی ہم منصب سے 18 مئی کو ملاقات طے
- آٹھ سالہ پولیس سروس کے بعد کتے کی ریٹائرمنٹ کی ویڈیو وائرل
- سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا، عمران خان
- رواں سال 34 لاکھ امریکی جلد کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- حکومت کا مستحق لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے پلان تشکیل
- چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کیلیے چین کا ہائپر سونک میزائل کا منصوبہ
- سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو کالعدم قرار دینے کے لیے ایم کیو ایم عدالت پہنچ گئی
- موسمیاتی تبدیلی، آم کی پیداوار میں 60 فیصد کمی
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، مریم نواز
- محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ مستحکم کرنے کے خواہاں
- سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطلب ہے اسمبلیاں تحلیل اور حکومت ختم ہو گئی، فواد چوہدری
- عالمیِ یومِ فشارِخون: بلڈ پریشر کم کرنے والی غذائیں
- بھارت کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ
- خبردار! آپ کا خون پلاسٹک کے ذرات سے بھرا ہو سکتا ہے
- خاتون کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والا ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک
- امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا
جیا بچن نے امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول کھول دی

شو کے دوران جیا بچن نے امیتابھ بچن سے شکایت کی کہ وہ کبھی فون نہیں اٹھاتے فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاستدان جیابچن نے اپنے شوہر امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول کھول دی۔
بھارت کے مقبول ترین گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے 1000 ایپی سوڈز مکمل ہونے پر بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شو میں اپنی بیٹی شوئیتا نندا اور نواسی نویا نویلی نندا کو بلایا۔ جب کہ ان تینوں کو جیا بچن نے اپنے آفس سے شو میں بطور ویڈیو کال جوائن کیا۔
حال ہی میں بھارتی نجی چینل کی جانب سے شو کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں یہ چاروں خوب مستی کرتے ہوئے نظر آرہےہیں جب کہ جیابچن نے امیتابھ بچن کے بارے میں وہ باتیں بھی بتائیں جو شاید اس سے پہلے کبھی منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔
پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ جیا بچن امیتابھ بچن کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’’آپ ان کو فون کرو تو یہ کبھی فون نہیں اٹھاتے‘‘۔ جیا بچن کی اس بات پر امیتابھ بچن تھوڑے شرمندہ نظر آئے اور سارا الزام انٹرنیٹ کنیکشن پر ڈالتے ہوئے کہا ’’انٹرنیٹ اگر گڑبڑ ہے ہم کیا کریں بھائی۔‘‘
تاہم ان کی بیٹی شوئیتا نندا نے فوراً اپنے والد کی بات کاٹی اور کہا سوشل میڈیا پر فوٹو لگائیں گے، ٹوئٹ کریں گے تب انٹرنیٹ ٹھیک چلتا ہے۔
شو میں موجود امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے اپنے نانا سے سوال پوچھا جب ہم پارلر سے آتے ہیں اور آپ نانی (جیا بچن) کو بولتے ہیں کہ آپ کتنی اچھی لگ رہی ہیں تو کیا آپ جھوٹ بولتے ہیں یا واقعی میں ہم اچھے لگ رہے ہوتے ہیں؟
تاہم امیتابھ بچن نے اس سوال کا جواب دینے کے بجائے ویڈیو کال پر موجود جیا بچن سے کہا ’’جیا آپ کتنی اچھی لگ رہی ہیں‘‘۔ لیکن جیا بچن نے فوراً امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول کھولتے ہوئے کہا ’’جھوٹ بولتے ہوئے آپ بالکل اچھے نہیں لگتے‘‘۔
جیا بچن کے اس فوری ردعمل اور حاضر جوابی سے شو میں موجود سب لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔
دوسری جانب امیتابھ بچن نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی 1000 اقساط مکمل ہونے پر بھیگی آنکھوں سے شو کو محبت دینے اور سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بگ بی ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کی میزبانی اس کے آغاز یعنی سال 2000 سے کررہے ہیں۔ سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔