- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
اسلام آباد: وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن نے معافی مانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف تین رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، کمیشن نے وفاقی وزیر کے وکیل سے سوال کیا کہ اعظم سواتی کہاں ہیں۔ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے اعظم سواتی کے آج پیش نہ ہونے کی استثنی کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ وہ آج یہاں نہیں ہیں اس لئے میں پیش ہوا ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف الزامات پر معافی مانگ لی
کمیشن میں سند کے ممبر نے سوال کیا کہ کیا اعظم سواتی الیکشن کمیشن کو نظر انداز کررہے ہیں، گزشتہ سماعت پر وہ سینیٹ میں تھے یہاں نہیں آئے۔ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ اعظم سواتی دو بار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، اور اب انہوں نے اپنا معافی نامہ بھی پیش کیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھ کرسنایا۔
معافی نامے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی کوشش کی، میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، کبھی الیکشن کمیشن کو سکینڈ لائز کرنے کی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر ہوں ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔
ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، اعظم سواتی کو پیش ہوکر معافی مانگنی پڑے گی، الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے، آج کیلئے حاضری اسے استثنی دے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جب کہ فواد چوہدری کے تحریری معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فواد چوہدری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔