سرحدی جھڑپ میں ایران کے 9سرحدی گارڈز ہلاک ہوئے،طالبان

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
ایران اورطالبان کے درمیان 2روز قبل سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں:فوٹو:فائل

ایران اورطالبان کے درمیان 2روز قبل سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں:فوٹو:فائل

کابل: طالبان نے ایران سے سرحدی جھڑپوں میں 9 ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایران سے جھڑپیں مقامی سطح پرغلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھیں لیکن افغان اورایرانی حکام کے باہمی رابطوں کے باعث اب صورتحال قابو میں ہے۔

دوروزقبل نمروزکے سرحدی علاقے میں ایران اورطالبان کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہوئیں تھیں جس میں مقامی طالبان حکام نے ایران کی3چیک پوسٹوں پرقبضے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

نمروز کے گورنرکے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فیول کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والی غلط فہمی جھڑپوں کی وجہ بنی تھی۔ جھڑپوں میں ایک طالبان جنگجو زخمی ہوا تھا۔

ایرانی حکام نے طالبان کے ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کے بیان پرکوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔