جنوبی افریقا میں اومی کرون کورونا کیسز میں 300 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 3 دسمبر 2021
وبا کو صرف ویکسینیشن کے ذریعے قابو میں کیا جا سکتا ہے، وزیرصحت (فوٹو: فائل)

وبا کو صرف ویکسینیشن کے ذریعے قابو میں کیا جا سکتا ہے، وزیرصحت (فوٹو: فائل)

 کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث کورونا کیسز میں 300 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں کورونا کیسز میں 300 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے وزیر صحت جوئے پھاہلا نے کورنا کے نئے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں صورت حال کنٹرول میں ہے لیکن کیسز میں اسی تیزی سے اضافہ ہوتا رہا تو اسپتال میں دباؤ بڑھ جائے گا۔

وزیر صحت جوئے پھاہلا نے عوام سے کورونا ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ویکسینیشن کے ذریعے ہی اس وبا سے بچاؤ ممکن ہے۔

جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کی چوتھی لہر بہت زیادہ نقصان پہنچائے بغیر جلد ختم ہوجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔