رواں سال ففٹی پلس اسکورز میں بابراعظم سب کو پیچھے چھوڑ گئے

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 5 دسمبر 2021
قومی کپتان نے اب تک 16 بار 50 سے زائد رنز بنائے ہیں، ان میں 3 سنچریاں اور 13ففٹیز شامل ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی

قومی کپتان نے اب تک 16 بار 50 سے زائد رنز بنائے ہیں، ان میں 3 سنچریاں اور 13ففٹیز شامل ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی

لاہور: رواں سال ففٹی پلس اسکورز میں بابر اعظم سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔

قومی کپتان نے اب تک 16 بار 50 سے زائد رنز بنائے ہیں، ان میں 3 سنچریاں اور 13ففٹیز شامل ہیں، دوسرے نمبر پر محمد رضوان نے 14 بار یہ سنگ میل عبور کیا، ان میں 2تھری فیگر اننگز اور 12 ففٹیز شامل ہیں،تیسرے نمبر پر روہت شرما نے 2 سنچریوں اور 9 ففٹیز کی مدد سے 11ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کی فتوحات کا اہم کردار رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔