سیالکوٹ واقعے پر پاکستانی حکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر

ویب ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے وفد کا اسلام آباد میں قائم سری لنکن سفارت خانے کا دورہ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے وفد کا اسلام آباد میں قائم سری لنکن سفارت خانے کا دورہ

 اسلام آباد: سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر پاکستان کی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے وفد نے اسلام آباد میں قائم سری لنکن سفارت خانے کا دورہ کیا۔ وفد نے سیالکوٹ میں سری لنکن مینیجر کے بہیمانہ قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن حکام سے تعزیت کی۔

اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، ہم پاکستان کی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں، یقین ہے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کرے گی کہ فیملی کو انصاف ملے گا، اس واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں فرق نہیں پڑے گا، دونوں ممالک پرانے دوست ہیں اور دوستانہ تعلقات جاری رہیں گے، اب تک کی کارروائی سے مطمئن ہیں، بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔