طورخم بارڈر کےقریب 250 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

نمائندہ ایکسپریس  منگل 7 دسمبر 2021
اے این ایف  نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں فوٹوفائل

اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں فوٹوفائل

پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کےقریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق اے این ایف نے طورخم کے قریب  گاڑی نمبر K2973 کو روک کر چیک کیا تو انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 250 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی منشیات میں 96 کلو چرس، 47 کلو گرام سے زائد آئس، 57 کلو گرام افیون، 51 کلو گرام بھنگ  شامل تھی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی سے قیمتی پتھر بھی برآمدہوئے ہیں۔ اے این ایف  نے نور الحق نامی ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔