نیا کوروناوائرس 'اومیکرون' ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں، امریکی ڈاکٹر فوسی

ویب ڈیسک  منگل 7 دسمبر 2021
امریکہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈزیز کے ڈائریکٹر انتھونی فوسی [فائل-فوٹو]

امریکہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈزیز کے ڈائریکٹر انتھونی فوسی [فائل-فوٹو]

 واشنگٹن: امریکا کے 7 صدور کے دورِ حکومت میں بحیثیت میڈیکل ایڈوائزر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر فوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون ‘تقریبا یقینی طور پر’ ڈیلٹا سے کم خطرناک ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا تھا کہ اگرچہ نئے کورونا ویریئنٹ ‘اومیکرون’ کی صحیح شدت کا اندازہ لگانے میں ہفتے لگیں گے تاہم ابتدائی معلومات بتاتی ہیں کہ یہ پہلے کے کوروناوائرس ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا، “یہ تقریبا یقینی طور پر ڈیلٹا سے کم خطرناک ہے جبکہ کچھ مطالعوں سے اسکی شدت اور بھی کم دکھائی دیتی ہے۔”

ڈاکٹر فوسی نے کہا کہ میرے خیال میں کم از کم جنوبی افریقہ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اور پھر جیسے جیسے پوری دنیا میں انفیکشن پھیلےگا، حتمی تحقیق میں اور بھی وقت لگ سکتا ہے۔”

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔