سعودیہ کی امریکا سے میزائل دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواست

ویب ڈیسک  منگل 7 دسمبر 2021
امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام [فائل-فوٹو]

امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام [فائل-فوٹو]

ریاض: سعودی حکومت نے امریکا اور اس کے اتحادیوں سے ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے میزائل دفاعی سسٹم کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکومت نے بیرونی ڈرون حملوں سےتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے امریکا اور اس کے اتحادیوں سے مزید میزائل مار گرانے والے ہتھیاروں کی درخواست کی ہے۔

سعودی عرب پچھلے کئی مہینوں سے پیٹریاٹ نامی میزائل دفاعی نظام کی مدد سے یمنی حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام بناتا آرہا ہے تاہم کچھ عرصے سے پیٹریاٹ کی میزائلوں کو مار گرانے کی صلاحیت کافی متاثر ہوئی ہے۔

اگرچہ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے سعودی درخواست منظور کیےجانے کا امکان ہے تاہم سعودی حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہم کردہ تعداد اگر کم ہوئی تو یہ مملکت پر داغے گئے میزائل یا ڈرون حملوں کو کامیاب بنا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔