جامعہ کراچی بی کام پرائیویٹ کے امتحانات کل سے شروع ہونگے

طلبہ کے لیے یونیورسٹی میں اور طالبات کیلیے مختلف کالجوں میں14 سینٹرز قائم


Staff Reporter February 10, 2014
بی اے سال دوئم کمپیوٹر سائنس اورجنرل ہسٹری کا ملتوی کیا گیا، پرچہ آج لیا جائے گا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی کے تحت بی کام پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2013 منگل11 فروری سے شروع ہونگے۔

تمام امتحانات دوپہر2 تاشام 5 بجے جبکہ جمعہ کودوپہر ڈھائی تا شام ساڑھے5 بجے تک منعقد ہوں گے، طلبہ کے لیے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں21 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لیے شہر کے مختلف کالجوں میں 14 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں کل16087 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے، بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات کے لیے امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام ان کے دیے گئے پتہ پر ارسال کردیے گئے ہیں٭جامعہ کراچی کے تحت اسکول آف لا (ایوننگ پروگرام )میں داخلوں کا آغاز 12 فروری سے کیا جارہا ہے۔

 photo 4_zps6c7c7bcd.jpg

مذکورہ ادارے کے تحت قانون کے شعبے میں ایل ایل بی میں 3 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے دیے جائیں گے، داخلہ فارم جامعہ کراچی سلور جوبلی گیٹ پر واقع یو بی ایل کائونٹر سے منگل12 تا19 فروری تک 500 روپے کے عوض حاصل/ جمع کرائے جاسکتے ہیں جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے سا ل دوئم کمپیوٹر سائنس II اورجنرل ہسٹری II کا 30 جنوری کو ملتوی کیاگیاا پرچہ آج پیر 10 فروری کو ہوگا، واضح رہے کہ وقت اور امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔