نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ مرکزی ملزمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  پير 13 دسمبر 2021
ایف آئی آر میں نامزد ملزم نذیر عرف شانی فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، پولیس

ایف آئی آر میں نامزد ملزم نذیر عرف شانی فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، پولیس

 کوئٹہ: نازیبا ویڈیوز اسکینڈل میں عدالت نے مرکزی ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ہدایت خلجی اور خلیل خلجی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، اس دوران ملزمان سے صرف والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم نذیر عرف شانی تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ایف آئی آر کرنے والی مغوی لڑکیوں کی والدہ بھی تاحال غائب ہے، مغوی بچیوں کی والدہ کا نمبر بند ہے اور گھر کو بھی تالہ لگا ہے تاہم لڑکیوں کی والدہ کی موجودگی سے متعلق بھی معلومات لی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔