پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کی کمی

لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 7 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ 5 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا


ویب ڈیسک December 15, 2021
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی فوٹو: فائل

LISBON: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے 31 دسمبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے کمی کے بعد 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ اسپیڈ کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسے کمی کے بعد 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے خام تیل کی عالمی قیمتوں کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں