ماہرینِ غذائیت کے نزدیک سبزیوں اور پھلوں کو دھونے کا صحیح طریقہ
سبزی یا پھلوں کی سطح پر موجود ای-کولئی، سلمونیلا اور نورووائرس کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریاں پیدا کر سکتے ہیں
سبزیوں اور پھلوں کو دھونے کا مقصد ان پر لگی گرد و غبار، کیڑے مار دواؤں (pesticides) کے اجزاء اور جراثیم کا صفایا ہے۔ جراثیم میں ای-کولائی، سلمونیلا اور نورووائرس شامل ہیں جو کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں.
امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ عام طور پر گھروں میں سبزیوں یا پھلوں کو استعمال میں لانے سے پہلے جس طریقے سے دھویا جاتا ہے وہ صحت کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔
ماہرین کے مطابق سبزیوں یا پھلوں کو بہتے ہوئے نارمل پانی سے دھونا ضروری ہے۔ اور سخت تہہ والی سبزی یا پھلوں کو دھونے کے بعد ایک چھوٹا سا گول برش آتا ہے، اس سے صاف کرلیں تو زیادہ اچھا ہے۔
دھونے کے بعد خشک اور صاف تولیے یا ٹشو پیپر سے سبزی یا پھل کی سطح کو صاف کریں تاکہ اس پر اگر کچھ جراثیم وغیرہ رہ بھی گئے ہوں تو وہ بھی صاف ہوجائیں۔
تاہم کمپنی سے آنے والے پیکٹ میں پھل اور سبزیوں کے بارے میں ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ اگر اس پر یہ واضح ہدایات لکھی ہیں کہ اسے دھونا ضروری نہیں تو آپ اسے بغیر دھوئے بھی کھا سکتے ہیں۔