کیپٹو پاور سیکٹر کو لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل

فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے،سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز


ویب ڈیسک December 15, 2021
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، فوٹو:فائل

NEW DELHI: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھریلو صارفین سے درخواست ہے کہ گیس صرف کھانا پکانے کیلئے استعمال کی جائے، دیگر کاموں کے لیے بجلی کا ہیٹر اور گیزر استعمال کریں۔

ایس این جی پی ایل نے مزید کہا ہے کہ صارفین کمپریسر کے استعمال سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے دوسرے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں