فرنچائزز نے پی ایس ایل کیلیے پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز پیش کردی

ایکسپریس نیوز  اتوار 19 دسمبر 2021
حالات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فرنچائزز نے پی سی بی سے پورا ہوٹل بک کرنے کا کہا ہے۔ فوٹو : فائل

حالات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فرنچائزز نے پی سی بی سے پورا ہوٹل بک کرنے کا کہا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور: فرنچائزز نے کورونا کے وار روکنے کیلیے پی ایس ایل7میں پورا ہوٹل بک کرنے کی تجویز پیش کردی۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر آپریشنز عاقب جاوید نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل7 کو محفوظ بنانے ہوگا، بہترین انتظامات یقینی طورپر پی سی بی کے لیے بڑا چیلنج ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے اگر قرنطنیہ کا دورانیہ بھی زیادہ رکھنا پڑے تو کوئی حرج نہیں، حالات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فرنچائزز نے پی سی بی سے پورا ہوٹل بک کرنے کا کہا ہے، کوروناکی وجہ سے کھلاڑیوں کی تعداد بھی 20کرنے کیلیے کہا تھا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں دنیا کے بہترین فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، میچ ونر حارث رؤف اور شہرہ آفاق لیگ اسپنر راشد خان موجود ہیں، فخر زمان اور محمد حفیظ جیسے تجربہ کار بیٹرز بھی ہمیں میسر ہیں،ٹیم بہترین پرفارمنس کی کوشش کرے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔