پاکستان عراق کو سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا2معاہدوں پر دستخط

معاہدے کے تحت پاکستان ایئر فورس عراقی اہلکاروں کو ایئر ڈیفنس اور ایئرکریو سمیت متعلقہ شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی


APP February 11, 2014
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔فوٹو:این این آئی

پاک فضائیہ اور عراقی ائیرفورس نے 2معاہدوں پر دستخط کردیے۔ پہلے معاہدے کے تحت پاکستان ایئر فورس عراق کے ایئر ڈیفنس اہلکاروں کو ایئر ڈیفنس اور ایئر کریو سمیت متعلقہ شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی۔

اس معاہدے پر پاکستان کی طرف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور عراق کی طرف سے جنرل انور حماد امین احمد نے دستخط کیے جبکہ عراقی ایئر فورس کو سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے کنٹریکٹ پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس پر عراقی ائیر فورس کے سربراہ کمانڈر جنرل انور حماد امین احمد اور پی اے سی کامرہ کے چیئرمین ایئرمارشل سہیل گل نے دستخط کیے۔ دوسری طرف وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت نے قومی معیشت کو صحیح پٹڑی پر گامزن کرنے کیلیے میگا پروجیکٹس کو ترجیح دی ہے۔ گوادر بندرگاہ، ریلویز اور توانائی منصوبوں سمیت انفرااسٹرکچر کی ترقی کے بڑے بڑے منصوبوں کے بارے میں پریزینٹیشن میں شرکت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ترجیحی منصوبوں کیلیے نظام الاوقات مرتب کیا جانا چاہیے اور اس کے مطابق انھیں مکمل کیا جائے۔



پاکستان نے ہمیشہ چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کا باعث رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ معاونت فراہم کی جائے۔ عراقی ائیرفورس کے کمانڈر جنرل انور حماد امین احمد سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ عراقی ایئر فورس کو تربیت فراہم کرے گی اور پاکستان تربیت و ترقی کے شعبے میں عراق کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور چیف آف ایئر سٹاف طاہر رفیق بٹ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاک فضائیہ کو دوست ممالک کے اہلکاروں کی تربیت کا وسیع تجربہ ہے اور پاک فضائیہ بلاشبہ عراقی ایئرفورس کو جدید بنیادوں پر تربیت فراہم کرے

مقبول خبریں