بلدیاتی انتخابات میں شکست؛ وزیراعلیٰ نے وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

احتشام بشیر  منگل 21 دسمبر 2021
بلدیاتی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب ۔ فوٹو : فائل

بلدیاتی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب ۔ فوٹو : فائل

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔