لاہور بابو صابو کے قریب ویگن اور ٹرالر میں تصادم 3 افراد جاں بحق

جانبحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، ریسکیو


ویب ڈیسک December 22, 2021
مرد کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: موٹروے پر بابو صابو کے قریب ویگن دھند کی وجہ سے ٹرالر سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور موٹروے پر بابو صابو کے قریب ویگن دھند کی وجہ سے 22 ویلر ٹرالے سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جانبحق اور 9 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے فوری ٹیمیں روانہ کی گئیں، شدید زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ دونوں گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو کٹننگ ٹول کی مدد سے نکالا گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، مرد کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی، جب کہ خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے