منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کیلیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

ویب ڈیسک  بدھ 22 دسمبر 2021
جیکلین ضروری امور کی انجام دہی کیلیے بیرون ملک سفر کرنے کی خواہ ہیں - فوٹو:فائل

جیکلین ضروری امور کی انجام دہی کیلیے بیرون ملک سفر کرنے کی خواہ ہیں - فوٹو:فائل

 ممبئی: منی لانڈرنگ، بھتہ خوری اور فراڈ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیش کر رہی ہے جس میں جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتیحی کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

جیکلین فرنانڈیز نے ای ڈٰی میں بیرون ملک سفر کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم آج اداکارہ کی استدعا مسترد کردی گئی ہے جس کے بعد ان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

جیکلین ضروری امور کی انجام دہی کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کی خواہ ہیں۔ اداکارہ کو کیس میں اب تک کلین چِٹ نہیں دی گئی۔ جیکلین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ چار مرتبہ تفتیش کے لیے طلب کر چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔