زمینی گردش کی رفتار میں اضافہ لیپ سیکنڈ میں کمی کی وجہ بن سکتاہے

ویب ڈیسک  بدھ 22 دسمبر 2021
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 50 برس کے مقابلے میں ہماری زمین کی محوری گردش معمولی سی بڑھی ہے جس سے دن کا دورانیہ کم ہوا ہے۔

اربوں سال کےدوران زمین کی لٹو کی مانند اپنے محور پر گردش بدلتی رہی ہے۔ یہاں تک کہ شاید دسیوں کروڑوں برس قبل ایسے مواقع بھی آئے جب زمین اپنے محور پر ایک سال میں 420 مرتبہ گھومتی تھی یعنی سال میں 420 دن تھے۔ لیکن اب ہمارے پاس سال میں 365 روز ہی بچے ہیں۔

لیکن زمین کی محوری گردش بہت پیچیدہ معاملہ ہے اور ماہرین نے ایٹمی گھڑیوں کو دیکھتے ہوئے بتایا ہے کہ اب محوری گردش بڑھی ہے۔ اگرچہ 1972 میں ہم نے ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ ضرور کیا ہے لیکن اس کی پیچیدگی اب بھی دور نہیں ہوئی ہے۔ اسی بنا پر ماہرین کہہ رہے کہ جلد ہی ہمیں لیپ سیکنڈ کا اضافہ واپس لینا ہوگا یا یعنی ایک لیپ سیکنڈ کم کرنا ہوگا۔ اس طرح باضابطہ طور پر دن اور رات کا دورانیہ بہت ہی معمولی انداز میں کم ہوجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔