ہواوے نے دیدہ زیب فولڈنگ اسمارٹ فون کی فروخت شروع کردی

پی 50 فلش فولڈنگ اسکرین موبائل کی فروخت شروع ہوگئی ہے لیکن یہ اپنے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے


ویب ڈیسک December 24, 2021
ہواوے نے فائیوجی فولڈنگ فون پیش کردیا ہے جسے سام سنگ فولڈنگ کا متبادل بھی قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: ہواوے

NEW YORK: ہواوے کمپنی نے اپنا خوبصورت فولڈنگ اسکرین والا فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے لیکن یاد رہے کہ گوگل سے تنازعے کی بنا پر یہ اپنے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم پر ہی کام کرتا ہے۔

ابتدائی تصاویر کے مطابق اس کا بیرونی (نوٹفکیشن) اسکرین بہت خوبصورت ہیں، کیمرے اور سینسر متاثر کن اور ڈیزائن بہت ہی دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔ اسے پی ففٹی سیریز فون قرار دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے اسے سام سنگ گیلکسی فلِپ تھری کا مضبوط حریف بھی قرار دیا ہے۔ لیکن ہواوے پر امریکی کمپنیوں کی پابندی سے سام سنگ کی راہ قدرے ہموار ہے۔

فون کھلنے کے بعد اس کے اسکرین میں کوئی شکن نظرنہیں آتی۔ تین بیرونی کیمروں کا ایک بلاک بنایا گیا ہے جس میں ایک کیمرہ 40 ایم پی کا ہے جو حقیقی کروما کیمرہ ہے جس کا اپرچر ایف 1.8 ہے۔ دوسرا کیمرہ 13 میگا پکلس ہے جس کا اپرچر ایف ہے2.2 تیسرا کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے جس الٹرااسپیکٹرم کیمرہ قرار دیا گیا ہے۔



آٹو فوکس لیزر کی بدولت الٹرا اسپیکٹرم کیمرہ میٹرکس مناظر کو ان کے قدرتی رنگوں میں دکھاتا ہے۔ جبکہ فورکے یو ایچ ڈی کی بدولت شاندار ویڈیو اور 960 فریم فی سیکنڈ کی سپرسلوموشن ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔

کیمروں کی قطار کے ساتھ ہی ایک انچ کا اوایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو مصروفیات، موسم اور دیگر باتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ کھلنے پر اسکرین تقریباً سات انچ کا ہے۔ اس کی ریزولوشن 2790 ضرب 1188 پکسل ہے اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔ سب سے اہم بات ڈی سی آئی کلر اڈاپٹر ہے جو رنگوں کی شیڈ اور تصاویر کو واضح انداز میں دکھاتا ہے۔

دمک اور انعکاس کم کرنے کے لیے اس میں نینو آپٹیکل لیئر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 4000 ایم اے ایچ بیٹری، 40 واٹ چارجنگ، وائی فائی 6 اور فائیو جی کے ساتھ اس فون کی تعارفی قیمت 1400 ڈالر سے شروع ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں