- عمران خان کی وجہ سے آج آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتبار نہیں رہا، مریم نواز
- محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برعکس کراچی میں خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی
- پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی
- 100کے نوٹ پر موجود دو غلطیاں دور کرنےکی ہدایت
- لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا
- عمران خان نے بغیر اجازت ریلی نکالی، مقدمہ درج ہوگا، وزیرداخلہ
- چھوٹے بچے کی جادوگری نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی؛ کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار
- شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کیلئے روانہ
- دوحہ مذاکرات؛ امریکا اور طالبان کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
- تاجروں کا عید تک کاروباری اوقات میں پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- کراچی؛ وائے فائی ڈیوائس کا توہین آمیز نام رکھنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی
- سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا کھیل تیزی سے مقبول
- پریڈ گراؤنڈ جلسہ؛ پستول لے کر پنڈال میں داخل ہونے والا شخص گرفتار
- اربوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاؤں کی تصاویر عکس بند
- دل کی صحت کے لیے اچھی نیند مفید قرار
- وزیراعظم کی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت، نیک خواہشات کا اظہار
- بھارتی عدالت نے مسلم صحافی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
سابق شوہر نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف کرلیا

امریکی نژاد خاتون وجیہہ سال میں دو مرتبہ اغوا ہوچکی ہیں، پولیس حکام۔ فوٹو:اایکسپریس
اسلام آباد: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا کا کیس حل ہوگیا، خاتون کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے اغوا ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے وجیہہ کو قتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان میں دفنائی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں ملزم کی نشاندہی پر ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوں گی۔ وجیہہ سواتی کی لاش برآمدگی کے بعد راولپنڈی منتقل کریں گے۔ ملزم رضوان حبیب 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے کیس میں سابق شوہر گرفتار
پولیس حکام نے بتایا کہ امریکی خاتون وجیہہ سواتی 9 ماہ پہلے بھی تھانہ مورگاہ کی حدود سے اغوا ہوئی تھی، مارچ میں اغوا کی ایف آئی آر کا مدعی وجیہہ کا شوہر رضوان حبیب تھا، اس تحقیق کے بعد رضوان حبیب ایک مقدمے کا مدعی اور دوسرے کا ملزم نکلا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
حکام کے مطابق 9 ماہ پہلے مارچ میں وجیہہ سواتی کو بچوں سمیت اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا، تاہم اس وقت درج ہونے والی ایف آئی آر 136/21 میں اغوا ثابت نہیں ہوا تھا، اور انکشاف ہوا تھا کہ وجیہہ سواتی 9 ماہ پہلے بچوں سمیت بیرون ملک گئی تھی۔ ایک خاتون کے سال میں 2 مرتبہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی خاتون کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، لیکن اغوا کیس میں اہم معلومات ملی ہیں جن کی تصدیق کررہے ہیں۔
واضح رہے 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔