قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

کشمیری نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا


ویب ڈیسک December 25, 2021
نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور بلاجواز گرفتاریاں کیں۔

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ گزشتہ روز ضلع اسلام آباد میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرتے ہوئے ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔

شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں