غیرفعال قرضوں میں اکتوبر تا دسمبر 188 ارب روپے کمی

این پی ایلز 621 ارب سے کم ہو کر 602 ارب روپے تک رہ گئے، شرح 3.22 فیصد رہ گئی، اسٹیٹ بینک


APP February 12, 2014
این پی ایلز 621 ارب سے کم ہو کر 602 ارب روپے تک رہ گئے، شرح 3.22 فیصد رہ گئی، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

SUKKUR: بینکوں کے نان پرفارمنگ لونز (این پی ایلز) میں سال 2013 کی آخری سہ ماہی کے دوران 3فیصد یا 18.8 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر تا دسمبر2013 کے دوران غیرفعال قرضے602 ارب روپے تک کم ہوگئے جو گزشتہ سہ ماہی میں 621 ارب روپے تھے۔ نان پرفارمنگ لونز میں کمی کے حوالے سے اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے قرضوں میں کمی کا بنیادی سبب ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری اور نجی شعبے کے کاروبار میں ہونے والا اضافہ ہے، رواں سال بھی این پی ایلز میں کمی متوقع ہے۔



رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے نے بینکوں سے بھاری قرضے حاصل کررکھے ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران شعبے کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ این پی ایلز میں اضافہ ہوتا رہا تاہم ایک لمبے عرصے کے بعد ٹیکسٹائل کے شعبے کو منافع حاصل ہونے کے باعث این پی ایلز میں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2013 کے دوران مختلف شعبوں کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح76فیصد تھی جو اکتوبر تا دسمبر2013 کے دوران 78فیصد تک بڑھ گئی، اسی طرح این پی ایلز کی شرح 3.90 فیصد سے کم ہوکر3.22 فیصد تک پہنچ گئی۔