کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسز بائیکاٹ کا فیصلہ موخرکردیا

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ 32ویں روز میں داخل ہوگیا


ویب ڈیسک December 28, 2021
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ 32ویں روز میں داخل ہوگیا . فوٹو : فائل

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹر نے ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ موخرکردیا۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ 32ویں روز میں داخل ہوگیا، ینگ ڈاکٹرز کا بائیکاٹ ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف کیا جارہا ہے جب کہ ینگ ڈاکٹرز احتجاج کو پرامیڈیکس اور ینگ نرسز کی بھی حمایت حاصل ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کو رہا نہ کرنے پر سخت ردعمل درینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ موخرکردیا۔

یاد رہے ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف صوبائی حکومت کو ایمرجنسی سروس بند کرنے کیلئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمارے ساتھیوں کو رہانہیں کیا گیا تو 48 گھنٹے بعد ایمر جنسی سروسز بھی بند کردیں گے، ایمر جنسی سروس بند ہونے سے انسانی جانوں کے نقصان کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔

واضح رہے گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز کے بائیکاٹ پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جب کہ پرائیویٹ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، انہیں عوام کا احساس نہیں ہے، ان کے بائیکاٹ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، ڈاکٹرز اپنے فائدے کیلئے عوام کا استعمال بند کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں