نورا فتیحی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار

ویب ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
نورا فتیحی نے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی فوٹوفائل

نورا فتیحی نے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم اومی کرون کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ ڈاکٹرز کی زیرنگرانی قرنطینہ میں ہیں۔ نورا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نورا 28 دسمبر کو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں اور اس وقت کو قرنطینہ میں ہیں۔

اداکارہ نورا فتیحی نے بھی انسٹا اسٹوری میں اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا کی وجہ سے بستر پر پڑی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی کیونکہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہاہے اور ہر ایک کو مختلف انداز میں متاثر کرسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ پر کورونا سے صحتیابی کے بعد دوبارہ پارٹی کرنے پر تنقید 

واضح رہے کہ نورا فتیحی کے کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون میں مبتلا ہونے کی خبر بھارتی میڈیا میں چلائی جارہی ہے، تاہم نورا اور ان کے ترجمان کی جانب سے صرف ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی دوست اداکارہ امریتا اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب وہ صحت یاب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔