راولپنڈی میں ناکے پر نہ رکنے پر شہری کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکار معطل

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
سی پی او راولپنڈی کا پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کر نے کا حکم  فوٹو؛ فائل

سی پی او راولپنڈی کا پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کر نے کا حکم فوٹو؛ فائل

 راولپنڈی: نیوٹاؤن میں ناکے پر نہ رکنے والے شہری کو زخمی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے نیوٹاؤن میں پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اہلکاروں نے شہری کو ناکہ پر روکا تھا تاہم گاڑی بھگانے پر اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر فائرنگ کی، سی پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گولی چلانے والے اہلکار کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق شہری اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ سینئر پولیس افسران شہری کی فیملی سے رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی راول ٹاؤن نے اسپتال میں شہری کی عیادت کی اور فیملی کو میرٹ پر انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کررہے ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور ناکوں پر سنگین کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔