وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں ایک اور اضافہ، تعداد 18 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا ہے، اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور معاون خصوصی کی تعیناتی کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے، معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔