- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
کے پی ٹی ملازمین کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر سرگرمیاں معطل
کراچی: کراچی پورٹ کے ملازمین نے بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے سالانہ تنخواہ نہ بڑھانے، واجبات کی عدم ادائیگی اور میڈیکل کی سہولت ختم کرنے کے خلاف احتجاجاً کام بند کردیا جس کے باعث پورٹ پر تمام سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین نے جمعہ کی دوپہر سے جہازوں کو لنگر انداز کرنے سمیت لوڈنگ ان لوڈنگ کا کام بھی بند کردیا جس کے باعث بندرگاہ پر 6 جہازوں کی آمد و رفت بھی ممکن نہ ہوسکی۔
مظاہرین نے کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ، ایسٹ وہارف اور ویسٹ وہارف کے تمام دروازے بند کرکے آمدورفت بھی معطل کی۔
مزید پڑھیں: کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل
مظاہرین نے کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ کے احاطے میں نعرے بازی کی اور مطالبات کے پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدالت میں مزدوروں اور ورکرز کا موقف درست قرار پانے کے باوجود 2012 سے روکے جانے والے واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے جبکہ اب سالانہ انکریمنٹ بھی روک دیا گیا۔ملازمین کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹیز نے عدالت کے فیصلے ماننے سے انکار کیا جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم قرار
دریں اثنا ملازمین کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں بورڈ آف ٹرسٹیز اور سی بی اے نے تحریری معاہدہ کے ذریعے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی، جس پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مظاہرین کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹیز نے منگل تک مسئلے کے مستقل حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سی بی اے کے نمائندوں کے مطابق پیٹرول اور دیگر خام مال کی درآمد اور برآمدات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔