رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے

پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جذوی طورپر دکھائی دے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 03, 2022
سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

SYDNEY: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوری طور پر دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جذوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، 25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی جذوی طورپردکھائی دے گا، جب کہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں