عدت گزارے بغیر دوسری شادی بے قاعدہ شادی قرار

بغیر عدت گزارے خاتون کے دوبارہ نکاح کو باطل قرار نہیں دیا جا سکتا، ہائیکورٹ


Numainda Express January 08, 2022
عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے پر زنا کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج فوٹو: فائل

AZERBAIJAN: لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے عدت گزارے بغیردوسری شادی کو بے قاعدہ شادی قرار دیدیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ عدت گزارے بغیر خاتون کے دوبارہ نکاح کو باطل قرار نہیں دیا جا سکتا،عدالت نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے پر زنا کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سربراہ جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے سابقہ بیوی آمنہ کی عدت پوری کیے بغیر دوسری شادی پر زنا کے مقدمے کے لیے رجوع کیا تھا۔ درخواستگزار کا موقف تھا کہ آمنہ نے فیملی عدالت سے خلع کی یک طرفہ ڈگری لیکر اگلے روز اسماعیل سے نکاح کر لیا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل قانون کے تحت بے قاعدہ نکاح کے اپنے نتائج ہو سکتے ہیں، بے قاعدہ نکاح کی بنیاد پر آمنہ بی بی اور اسماعیل کی شادی کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے