سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جنوری 2022
میں اس مقام سے پیار کرتی ہوں، جنگلی حیات کو محفوظ بنائیں، اداکارہ - فوٹو:فائل

میں اس مقام سے پیار کرتی ہوں، جنگلی حیات کو محفوظ بنائیں، اداکارہ - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

سنی لیون ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا اور خاص کر انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فصل کو بری نظر سے بچانے کیلیے کھیت میں سنی لیون کا پوسٹر

اداکارہ کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون سمندر کنارے بیٹھی ہیں اور ان کے اردگرد شارک مچھلیاں ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر مداحوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی فکر لاحق ہوگئی۔ اسی وجہ سے بہت کم وقت میں سنی لیون کی ویڈیو کو ہزاروں مداحوں نے دیکھا اور اس پر تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سنی لیون کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سنی لیون نے لکھا کہ میں اس مقام سے پیار کرتی ہوں، جنگلی حیات کو محفوظ بنائیں۔ اداکارہ نے شارک کے گرد بیٹھنے کے تجربے کو ’شاہانہ‘ قرار دیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔