بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی ہے۔ اس حوالے سے این سی او سی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بوسٹرویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری

واضح رہے کہ پاکستان میں بوسٹر ڈوز کا آغاز گزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے 50 سال سے زائد عمر افراد کی حد مقرر تھی، اور بعد میں 30 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔