غیرمعمولی جینیاتی بیماری میں مبتلا 15 سالہ یوٹیوبر چل بسیں

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
دنیا بھر میں تقریباً 500 بچے اس مرض سے متاثر ہیں—فوٹو: بی بی سی

دنیا بھر میں تقریباً 500 بچے اس مرض سے متاثر ہیں—فوٹو: بی بی سی

 واشنگٹن: امریکا میں غیرمعمولی جینیاتی بیماری سے متاثرہ 15 سالہ معروف یوٹیوبر اڈیلیا روس انتقال کرگئیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی یوٹیوبر بینجمن بٹن نامی ایک بیماری میں مبتلا تھیں جس کی تشخیص ان کی پیدائش کے 3 ماہ ہوگئی تھی۔ خیال رہے کہ بینجمن بٹن ایک نایاب مہلک مرض ہے جس کی وجہ سے نشوونما اور بعض جینیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں جس سے عمر میں ہی بڑھاپے کا گمان ہوتا ہے۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اڈیلیا کے اہل خانہ نے کہا کہ آنجہانی ایڈیلیا نے ’لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور سب پر اچھا تاثر چھوڑا‘۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی اڈیلیا روس کے تقریباً 30 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز تھے اور انہوں نے مختلف ٹیوٹوریلز میں مرض کےساتھ زندگی گزارنے سے متعلق آگاہی دی۔

ان کے اہلخانہ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ خاموشی سے دنیا میں آئی اور خاموشی سے چلی گئی لیکن اس کی زندگی اس سے بہت دور تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب تکلیف میں نہیں ہے اور میری خواہش ہے کہ یہ ہماری حقیقت نہ ہوتی لیکن بدقسمتی سے ایسا ہی ہے۔

مزیدپڑھیں: دنیا کے سب سے انوکھے انسان

اڈیلیا روس کے اہلخانہ نے کہا کہ ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اڈیلیا کو پیار دیا اور اس کی حمایت کی، اس کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ جنہوں نے اسے صحت مند رکھنے کے لیے کئی برس کام کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 500 بچے اس مرض سے متاثر ہیں۔ اس حالت میں مبتلا افراد کی اوسط عمر 13 سال ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔