ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ ہوئی، ذرائع


ویب ڈیسک January 15, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ ہوئی، ذرائع. فوٹوفائل

ABBOTTABAD: ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ ہوا ہے، اور ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دیگر شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90، میرپور میں 2.17 فیصد، اسلام آباد میں 6.95 فیصد، راولپنڈی میں 9.94 فیصد، لاہور میں 8.50 فیصد، کوئٹہ میں 0.95 فیصد، پشاور میں 5.43، ایبٹ آباد 2.36 فیصد، بنوں میں 1.01، مردان 0.71 فیصد، جب کہ گوجرانوالہ،ملتان، اسکردو اور دیامر میں یومیہ شرح صفر ریکارڈ ہوئی۔

 

مقبول خبریں