- صدر مملکت کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ، بھارت کے عدالتی فیصلے کی شدید مذمت
- حکومتی ٹیم اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد میں داخل، ڈی چوک پر پولیس اور مظاہرین کا شدید تصادم
- آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی
- کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ
- راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
- پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے، رانا ثنااللہ
- پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
- اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی
- جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے
- چارجنگ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی ایجاد
- یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
- عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، گونج ہر جگہ سنی گئی، مریم نواز
- ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز
- افغانستان میں 11 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹ
- پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
- سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیدی
- پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پُرعزم
پی ایس ایل 7؛ پاور ہٹنگ کیلیے سازگار پچز بنانے کا منصوبہ تیار

چیف کیوریٹرکوسپورٹنگ ٹریکس تیار کرنے کی ہدایت مل گئی،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس پچز پر مٹی ڈال دی گئی۔ فوٹو : فائل
لاہور: پی ایس ایل 7میں پاور ہٹنگ کیلیے سازگار پچز بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
دنیا بھر کے کرکٹرز پی ایس ایل میں بولنگ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے نظر آتے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شائقین چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھا چاہتے ہیں،پاکستان میں پچز پر بیشتر مقابلوں میں بڑے اسکور دیکھنے میں نہیں آتے۔
پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن کو دیکھا جائے تو کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں صرف ایک بار کسی ٹیم نے 200رنز کا سنگ میل عبور کیا،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 7وکٹ پر 202رنز بنائے تھے۔
کورونا کیسز کی وجہ سے تعطل کا شکار ہونے کے بعد لیگ یوے ای میں دوبارہ شروع کرائی گئی تو ابوظبی میں 3بار ٹیموں نے 200سے زائد رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی سے میچ میں 2وکٹ پر 247رنز اسکورکیے،یہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی تھا،جواب میں پشاور زلمی نے6وکٹ پر 232رنز بنائے،یوں کسی ایک میچ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 479رنز اسکور ہوئے،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے مقابل 4وکٹ پر 206رنز اسکور کیے۔
ایونٹ میں 2سنچریاں بنائی گئیں، ان میں سے ایک کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے عثمان خواجہ نے پشاور زلمی کیخلاف بنائی،اس سے قبل کراچی میں کنگز کے شرجیل خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ میں تھری فیگر اننگز کھیلی تھی، پی ایس ایل 7کیلیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،پہلا مرحلہ 27جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا، اس کے بعد لاہور میں میدان سجے گا،دونوں وینیوز پر سپورٹنگ پچز بنانے کا پلان دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ جہاں ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے جاندار ٹریکس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں وہیں پی ایس ایل کیلیے بھی عملے کو خاص ہدایات دی گئی ہیں،ویسٹ انڈیز کیخلاف کراچی میں کھیلی جانے والی سیریز سے قبل آغا زاہد کو بطور چیف کیوریٹر واپس لایا گیا تھا،ان کی پوری کوشش ہے کہ رواں سال پی ایس ایل کیلیے بھی ایسی پچز میسر ہوں جہاں بیٹرز کو اسٹروکس کھیلنے کا موقع مل سکے،ساتھ اچھی لائن و لینتھ پر گیند کرنے والے بولرز کیلیے وکٹیں لینے کے مواقع بھی ہوں۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیلیے بنائی جانے والی سائیڈ پچز پر نئی مٹی ڈال دی گئی، گھاس بھی لگائی جا رہی ہے مگر وسطی پچز کو فی الحال نئے سرے سے بنانا ممکن نہیں،پہلے سے موجود ٹریکس کو سپورٹنگ بنانے کیلیے کام ہورہا ہے،اگلے مرحلے میں سیزن کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے بہتری لانے کیلیے مزید کام کیا جائے گا، کراچی اور لاہور میں پچز پر اس بار چوکوں، چھکوں کی برسات اور زبردست پاور ہٹنگ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
سلیکٹرز پی ایس ایل میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کی جگہ لینے کے امیدواروں سمیت جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھنے والے نوجوان کرکٹرز پر خاص طور پر نظر رکھیں گے، ان کھلاڑیوں کو رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے پول میں شامل کرکے فارم اور فٹنس پرکام کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔