مائیکروسافٹ ٹیم کی ’واکی ٹاکی ایپ‘ اب عام دستیاب

مائیکروسافٹ نے اپنے ادارے میں واکی ٹاکی کی طرح ایپ بنائی تھی جسے اب دیگر لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں


ویب ڈیسک January 16, 2022
مائیکروسافٹ نے آئی او ایس، آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے واکی ٹاکی ایپ کی سہولت پیش کردی ہے۔ فوٹو: بشکریہ دی ورج

ISLAMABAD: مائیکروسافٹ اپنے ادارے میں ملازموں کی باہمی گفتگو کے لئے ایک ایپ استعمال کرتا رہا ہے جسے واکی ٹاکی کا نام دیا گیا ہے۔

اب مائیکروسافٹ نے آئی او ایس اور زیبرا کمپنی کے دستی کمپیوٹر کے لیے واکی ٹاکی ایپ ریلیز کردی ہے جو عین وائرلیس واکی ٹاکی کی طرح کام کرتا ہے جس میں ایک بٹن دباکر آپ دوسرے سے مختصر بات کرسکتے ہیں۔ اس طرح اسمارٹ فون واکی ٹاکی کا کام کرنے لگتا ہے۔

دوسال پرانی واکی ٹاکی ایپ کو پہلے اینڈرائڈ فون اور آپریٹنگ سسٹم پر پیش کیا گیا اور اس کے بعد اب آئی فون، آئی پیڈ اور زیبرا آلات پر پیش کردیا گیا ہے۔

اگرچہ آئی او ایس کے لیے یہ پلے اسٹور پر موجود نہیں لیکن مائیکروسافٹ کی ٹیم ایپ کی ویب سائٹ سے بھی اسے اینڈروئڈ اسمارٹ فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے کسٹمر سروس اور دوسری پرہجوم جگہوں پر ملازمین کے لیے بٹن دباؤ اور بات کرو نامی واکی ٹاکی ایپ بنائی تھی جو بہت مقبول ہوئی تھی۔ تاہم واٹس ایپ میں ایپ کھول کر آواز ریکارڈ کرنا پڑتی ہے جس میں وقت خرچ ہوتا ہے۔ جبکہ واکی ٹاکی ایپ فوری اور مختصر رابطے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔ واکی ٹاکی کو اب دیگر اداروں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔