عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے8 ڈرونز تباہ کردئیے

حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کوعرب اتحاد کے طیاروں نے نشانہ بنایا، ترجمان


ویب ڈیسک January 18, 2022
حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے،عرب اتحاد:فوٹو:فائل

PESHAWAR: سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونزتباہ کردئیے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے 8 ڈرونزکے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش جنہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا۔ حوثی باغیوں نے صنعا سے بھیجے جانے3 ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کونشانہ بنانے کی کوشش کی۔بم سے لیس کچھ ڈرونز کوصنعا ائیرپورٹ سے لانچ کیا گیا۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ صنعا کے شمالی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پرعرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری جاری ہے۔

مقبول خبریں