حکومت ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلیے کام کررہی ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، عمران خان

راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت ذاتی مفاد کیلیے نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلیے کام کررہی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں، منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی، پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا۔

وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرنے کی ہدایت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔