بلدیہ عظمیٰمحکمہ ایچ آر ایم کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

محکمے کے سربراہ احسن مرزا نے افسران وملازمین کی تنخواہوں کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا


Staff Reporter September 12, 2012
بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ایچ آر ایم کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ایچ آر ایم کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔

محکمے کے افسران وملازمین نے اس صورتحال کا ذمے داری محکمے کے سربراہ کو قرار دیا ہے کہ ان کی ضد کے باعث وہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین کی اکثریت کو ماہ اگست کی تنخواہیں ادا کی جاچکی ہیں تاہم محکمہ ایچ آر ایم کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں، محکمے کے سربراہ احسن مرزا نے افسران وملازمین کی تنخواہوں کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔