مری سیاحت کیلئے مکمل کھل گیا، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جنوری 2022
مکمل پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری (فوٹو، فائل)

مکمل پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری (فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے  مری کو سیاحت کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر قیصر شیرازی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مری میں سیاحت کے لیے گاڑیوں کی آمد پر مکمل اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں سیاحت کے حوالے سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سترہ میل ٹول پلازہ کو 24 گھنٹے گاڑیوں کی  مری روانگی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سانحہ مری پیش آیا تھا جہاں شدید برف باری کے باعث ٹریفک جام میں پھنسے 22 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔

قیمتی جانوں کے ضیاع پر تحقیقات کا آغاز ہوا اور ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں انتظامیہ کو ذمے دار ٹھہرایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔