پولیس میں 500 سابق فوجیوں کی بھرتیوں کا پہلا مرحلہ مکمل

200اہلکار جنوبی،150اہلکار غربی اور شرقی میں تعینات ہونگے, ترجمان پولیس


Staff Reporter February 17, 2014
200اہلکار جنوبی،150اہلکار غربی اور شرقی میں تعینات ہونگے, ترجمان پولیس. فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی پولیس میں پہلے مرحلے میں پاک فوج کے500 سابق فوجیوں کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا آئندہ3 ہفتوں میں مزید600 سابق فوجی کراچی پولیس میں شمولیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد سابق فوجیوں کی مجموعی تعداد 1100 ہو جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس میں پہلے مرحلے میں پاک فوج کے 500 سابق فوجیوں کی بھرتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور 500 سابق فوجیوں نے گزشتہ روز کراچی پولیس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی، ترجمان پولیس کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والے 200 اہلکاروں کو ضلع جنوبی ، ضلع شرقی اور غربی میں150 اہلکاروں کا تعینات کیا گیا ہے۔