فیروز خان نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سے مداحوں کے دل جیت لیے

اداکار کے ٹک ٹاک فالورز کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہے


ویب ڈیسک February 01, 2022
اداکار کے ٹک ٹاک فالورز کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہے - فوٹو:فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بہت کم وقت میں پزیرائی ملی ہے۔ عام لوگوں کی طرح فنکاروں نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیے ہیں تاکہ وہ اپنے مداحوں سے اس پلیٹ فام پر جڑے رہے۔

فیروز خان کے ٹک ٹاک فالورز کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہے۔ انہوں نے آج پہلی ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں فیروز خان ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو پر 11 ہزار سے زائد لوگوں نے کمنٹس کر کے اداکار کے اس اقدام کی تعریف کی ہیں۔
@ferozekhan

- ✨

♬ original sound - Feroze Khan
" data-video-id="7059263960393993499">
@ferozekhan- ✨♬ original sound - Feroze Khan