قومی بچت اسکیم کے تین سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی

نئی پالیسی میں تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی اور ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے


Irshad Ansari/ February 04, 2022
نئی پالیسی میں تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی اور ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ فوٹو:فائل

لاہور: وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیمز کے شرح منافع میں رد و بدل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیمز کے شرح منافع میں رد بدل کی ہے، جس کے مطابق تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی اور ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بہبود، پینشنرز اور شہدا سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.96 سےکم کر کے 12.24 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.12 فیصد سےکم کرکے 10.40 فیصد، ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.80 فیصد سےکم کرکے 10.32 فیصد کیا گیا ہے، جب کہ سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے