پشاور زلمی کی فتح کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست

شعیب ملک نے 28 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی


ویب ڈیسک February 04, 2022
بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود کراچی کنگز 174 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی (فوٹو ٹویٹر)

ISLAMABAD: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ پشاور زلمی نے 9 رنز سے آج کا میچ بھی جیت لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا گیارہواں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے کیا ہے اور دونوں نے 53 رنز کی شراکت داری قائم کی، جس کے بعد زازئی 53 کے مجموعی اور 41 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کامران اکمل 21 کے انفرادی جبکہ 74 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پھر عامر یامین نے حیدر علی کو پویلین لوٹنے پر مجبور کیا، یوں زلمی کو 103 پر تین وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں شعیب ملک اور بین کٹنگ نے وکٹ سنبھال کر ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کی، اس دوران شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور اسکور کو 173 تک پہنچایا۔

پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے، شعیب ملک 52 اور حضرت اللہ زازئی 41 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے عمید آصف 3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ عامر یامین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اگر اب تک کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی نے 4 میں سے 2 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ کراچی کنگز کو اپنے تمام چار ہی میچز مسلسل شکست کا سامنا رہا۔

کراچی کنگز اننگز

کراچی کنگز کی بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا کیونکہ شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے 2 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، صاحبزادہ فرحان بھی بغیر کوئی رن بنائے 3 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 77 اور پانچویں وکٹ 95 رنز پر گری جبکہ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عامر یامین تھے جو 128 کے مجموعی اور 20 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 63 گیندوں پر 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پشاور زلمی کے محمد عمر نے تین جبکہ شعیب ملک ، حسین طلعت اور عثمان قادر ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اسکواڈ کراچی کنگز

بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، کوک بین، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، عمید آصف، محمد طحہٰ خان، محمد عمران جونیئر

پشاور زلمی اسکواڈ

کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، روتھر فورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض (کپتان)، سلمان ارشاد، عثمان قادر محمد عمر