ٹریفک پولیس نے ناقص سلنڈر لگی148گاڑیاں بند کر دیں166غیر معیاری سلنڈر ضبط

ڈی آئی جی ٹریفک کی ٹرانسپورٹروں سے ناقص سلنڈرکیخلاف مہم پرگفتگو


Staff Reporter February 18, 2014
ڈی آئی جی ٹریفک کی ٹرانسپورٹروں سے ناقص سلنڈرکیخلاف مہم پرگفتگو۔ فوٹو:فائل

ٹریفک پولیس نے ناقص سلنڈر لگی گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران 1685 گاڑیوں کا چالان کردیا جبکہ 148 گاڑیوں کو تحویل میں لے کر 166غیر معیاری اور ناقص سلنڈر ضبط کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک عارف حنیف کو ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد حسین بخاری نے ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور ناقص سلنڈر کے کے خلاف جاری مہم میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی سربراہی میں منعقدہ ٹرانسپورٹروں کے اجلاس میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے ضمن میں ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول وینز ، مسافر بسوں ، منی بسوں اور کوچز میں غیر معیاری اور ناقص سی این جی سلنڈرز اور نصب کردہ ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف جاری مہم کے دوران کی جانے والی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس خصوصی مہم کے دوران گزشتہ 2 روز میں ایسی1658 گاڑیوں کے چالان کے ساتھ ساتھ148 گاڑیوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ 166غیر معیاری اور ناقص سلنڈر بھی ضبط کیے گئے ہیں۔