ایرانی وزیر داخلہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیر داخلہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک ایران سرحدی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی


ویب ڈیسک February 14, 2022
ایرانی وزیر داخلہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک ایران سرحدی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی (فوٹو : اسکریب گریب، ٹوئٹر)

ایرانی وزیر داخلہ کی سربراہی میں 9 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحدی پاکستان کے ایک روزہ دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کے ہم منصب شیخ رشید احمد نے استقبال کیا۔

ایرانی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے ایران سے اسلام آباد پہنچا ہے۔ ان کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ جڑواں شہروں میں ٹریفک روٹ کے سبب بدترین ٹریفک جام بھی ہوا۔



اطلاعات ہیں کہ ایرانی وزیر داخلہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک ایران سرحدی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔