سیلفی لینے کا جنون ٹرین کی ٹکر سے 2 نوجوان ہلاک اور1 زخمی

زخمی نوجوان کی بھی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک February 14, 2022
زخمی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، فوٹو: فائل

کراچی: بھارت میں 3 نوجوان لڑکے سیلفی لینے کے جنون میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے 2 ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے نواحی علاقے کے پکنک پوائنٹ پر لڑکوں کا ایک گروپ سیر و تفریح کی غرض سے آیا تھا جہاں قریب میں ریلوے ٹریک بھی تھی۔

گروپ میں سے تین لڑکے سیلفی لینے ریلوے ٹریک پر پہنچے اور عقب میں تیزی سے آتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس کے دوران لڑکے ٹرین کی زد میں آگئے۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرین کی ٹکر سے تینوں لڑکے کئی فٹ اچھل کر دور جا کر گر گئے اور ان میں سے 2 کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی جب کہ ایک شدید زخمی ہے۔

مقبول خبریں