شاہین شاہ آفریدی کو ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ پر تحفہ اور پھول موصول

شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بیٹی کے لیے بھیجا گیا ہے اور دونوں خاندان رابطے میں ہیں


ویب ڈیسک February 14, 2022
شاہین شاہ آفریدی کی شادی تین سے چار سال میں کریں گے، بھائی (فوٹو: فائل)

پاکستان کے ٹاپ فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے پر پھول اور تحفہ موصول ہوئے ہیں جس کی تصویر انھوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ایپلی کیشن انسٹاگرام اسٹوری پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں سرخ و سفید گلاب، غبارے اور تحائف دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ ویلنٹائن ڈے کا تحفہ تھا جو کسی خاص نے معروف فاسٹ باؤلر کو بھیجا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'تھینک یو مائی لَو'' البتہ لاہور قلندرز کے کپتان نے تحفہ کس کی جانب سے بھیجا گیا یہ صیغہ راز میں رکھا۔ انسٹاگرام اسٹوری پر صارفین نے اپنے پسندیدہ باؤلر کو مبارک باد دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیں : شاہین آفریدی ابھی بچہ ہے، شادی چار سال بعد ہوگی، بھائی ریاض آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ نے ان کا رشتہ شاہد آفریدی کی بیٹی کے لیے بھیجا تھا جس کی تصدیق بوم بوم آفریدی نے بھی کی۔ دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم شادی کے لیے دونوں خاندان تین سے چار سال کا وقت لیں گے۔

چند روز قبل شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ابھی شاہین بچہ ہے اور کرکٹ میں کیریئر بنا رہا ہے اس لیے شادی میں تین سے چار سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے، شاہد آفریدی کی تصدیق

قبل ازیں شاہد آفریدی نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ابھی بیٹی پڑھ رہی ہے اور تعلیم مکمل ہونے میں چار سال لگ سکتے ہیں۔ شاہین شاہ کا رشتہ آیا ہے اگر اللہ نے چاہا تو جوڑی بن جائے گی۔