وزیراعظم پی ایس ایل 7 کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 16 فروری 2022
پی سی بی حکام نے وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں:فوٹو:فائل

پی سی بی حکام نے وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7 کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان خصوصی کی آمد کی تیاریاں شروع کردیں۔

وزیراعظم عمران خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ پاکستان کرکٹ  بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے رابطے میں ہیں اوروہاں سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کوکھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔